ناندیڑ۔ رابطہ فاؤنڈیشن پنے کی جانب سے ملک کی مختلف ریاستوں میں تعلیمی
بیداری کے لئے ایک انوکھی کوشش کی جا رہی ہے جس کے تحت ماہر تعلیم سید سعید
احمد کی قیادت میں ایک تعلیمی کارواں نکالا گیا ہے ۔ یہ کاررواں ان دنوں
ناندیڑ کے دورے پر ہے ۔ ماہر تعلیم سید سعید احمد کی قیادت میں اڑان
ایکسپریس کے عنوان سے ایک وین بنائی گئی ہے جو ملک بھر کا دورہ کرے گی اور
300 سے زائد شہروں میں تعلیمی بیداری
اور شخصیت کا ارتقا
کے عنوان سے جلسے ، کارنر میٹنگ اور پریس کانفرنس کا اہتمام کرے گی ۔
تلنگانہ اور آندھرا سے ہوتے ہوئے یہ تعلیمی کارواں ان دنوں ناندیڑ میں ہے ۔
ناندیڑ میں تعلیمی کاررواں کی میزبانی کے فرائض ثنا ایجوکیشن سوسائٹی نے
انجام دئے ہیں ۔ سوسائٹی کے صدر محمد احتشام الدین نے تعلیمی کاررواں کی
ناندیڑ آمد کو دیکھتے ہوئے شہر کی مختلف پسماندہ بستیوں میں کارنر میٹنگ
کا اہتمام کیا ۔